ناکامی کی آہٹ سے سری لنکن کیمپ پر مایوسی طاری

کراچی ٹیسٹ کو بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی مگر ناکام رہے، نروشن ڈیکویلا


Sports Reporter December 23, 2019
پاکستان میں بہت لطف اندوز ہوئے، سیکیورٹی ایسی ہو تو پھر آسکتا ہوں۔ فوٹو: فائل

کراچی ٹیسٹ میں ناکامی کی آہٹ سے سری لنکن کیمپ پر مایوسی طاری ہوگئی، میچ ختم ہونے سے قبل ہی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈیکویلا کہتے ہیں کہ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور ہر شعبے میں ہم سے بہتر کھیل پیش کیا، مشکل وقت میں ہمارے بیٹسمین اویشڈا فرنانڈو نے سنچری اسکور کرکے اپنی اہلیت ثابت کی۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگزز میں 65 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے والے نروشن ڈیکویلا نے اتوار کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میچ بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کرکٹ کھیل رہا اوریہاں کا تجربہ بہت کام آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، ہم نے یہاں پربہت انجوائے کیا ہے،گراؤنڈ سے باہر بھی ہم نے بہت مزے کیے، ہم ریسٹورینٹ گئے، میں پاکستان دوباہ آنا چاہوں گا،اس طرح کی سیکیورٹی ملی تو جب کہیں گے میں پاکستان آسکتا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں