لکی مروت خودکش حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار

خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 23, 2019
خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے، پولیس فوٹو:فائل

ISLAMABAD: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید،شمالی وزیرستان کے خلیل اورحفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں