حکیم اللہ خود کو محفوظ سمجھنے لگا تھا برطانوی اخبار

وہ پرسکون ہوگیا ،یہی غلطی اسکی ہلاکت کاسبب بنی،ڈرون حملے کی تفصیلات


Online November 04, 2013
حکیم اللہ محسودکی گاڑی کانمبر چیک کرنے کے بعدہی ڈرون طیارے نے2 میزائل داغے ،رپورٹ۔ اے ایف پی/ فائل

برطانوی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ حکیم اللہ محسودکی گاڑی کانمبر چیک کرنے کے بعدہی ڈرون طیارے نے2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں9افراد ہلاک ہوئے۔

برطانوی اخبارنے طالبان کمانڈرحکیم اللہ محسودکے خلاف حملے کی تفصیلات شائع کردی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حکومت سے مذاکرات کافیصلہ کرنے کے بعدحکیم اللہ خودکو محفوظ سمجھنے لگاتھا اور یہی غلطی اس کی ہلاکت کا سبب بنی۔



برطانوی اخبارکے مطابق حکیم اللہ محسودمذاکرات کاعمل شروع ہونے سے پہلے کہیں بھی 6گھنٹے سے زائدقیام نہیں کرتا تھا لیکن مذاکرات کے فیصلے سے وہ پرسکون ہوگیا اورخودکو محفوظ سمجھنے لگا، اخبار کے مطابق جمعے کے دن مذاکرات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے بعدحکیم اللہ مسجدسے نکل کرگھر پہنچااور جیسے ہی گاڑی سے نیچے اترا، فضامیں موجودڈرون طیارے نے2میزائل اس کی گاڑی پرداغ دیے، شام 6بجے ہونے والے اس حملے کانشانہ بننے والے تمام9افراد مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔