حکومت فوج اور طالبان مذاکراتی عمل ڈی ریل نہ ہونے دیں مفتی عدنان کاکا خیل

امریکا نے ڈرون حملہ کرکے پاکستانی عوام سے دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے،عالم دین

نیٹوسپلائی بندکی جائے، امریکا سے ہرقسم کاتعاون ختم کیا جائے۔ فوٹو: فائل

طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کرنے والے علماکے نمائندے مفتی عدنان کاکاخیل نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا، حکومت، فوج اورطالبان مذاکرات کاعمل ڈی ریل نہ ہونے دیں۔


انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہاکہ امریکا نے ڈرون حملہ کرکے پاکستانی عوام سے دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کوچاہیے کہ ڈرون حملوںپر رسمی احتجاج کے بجائے نیٹوسپلائی بندکی جائے، امریکا سے ہرقسم کاتعاون ختم کیا جائے اورپاکستان میں داخل ہونے والے ڈرون گرادیے جائیں ۔ عدنان کاکاخیل نے پاکستانی حکومت، فوج اورطالبان سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے عمل کوڈی ریل نہ ہونے دیں اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوشش کریں۔
Load Next Story