ہم نے سلالہ واقعے پر نیٹو سپلائی بند کردی تھیسابق وزیراعظم گیلانی

ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کے مثبت اقدام اور پالیسیوں کی حمایت کرینگے


Staff Reporter November 04, 2013
موجودہ حکومت اہم مسائل پرابہام کا شکارہے،حکومت کوچاہیے کہ مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں کرے،سابق وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم مسائل پر پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ ملک کو مسائل سے نکالا جاسکے۔

پیپلزپارٹی ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کے مثبت اقدام اور پالیسیوں کی حمایت کرے گی۔ وہ اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سلالہ کے واقعے پرہم نے نیٹوسپلائی 7ماہ کے لیے بند کردی تھی اور امریکاسے معافی طلب کی تھی نیزبون کانفرنس کابھی بائیکاٹ کیاتھا۔ انھوںنے کہا کہ ہم نے امریکا سے شمسی ایئربیس خالی کرایا۔ مشرف دور میں امریکاسے ہونے والے زبانی معاہدے پارلیمنٹ میں لائے اور پارلیمنٹ کواختیار دیا کہ وہ امریکاسے تعلقات کے حوالے سے پالیسی وضع کرے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اہم مسائل پرابہام کا شکارہے۔ حکومت کوچاہیے کہ مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔