الیکشن کمیشن پاکستان عالمی ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے نامزد

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل سینٹر فار اسٹڈیزنے الیکشن کمیشن پاکستان عالمی ایکسی لینس ایوارڈ کیلیے نامزد کیاہے

ایوارڈکی تقریب کوالالمپورملائیشیا میں ہوگی اورالیکشن کمیشن کے حکام یہ ایوارڈحاصل کریں گے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان عالمی ایکسی لینس ایوارڈکیلیے نامزد ہوگیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل سینٹر فار اسٹڈیزنے الیکشن کمیشن پاکستان عالمی ایکسی لینس ایوارڈ کیلیے نامزد کیاہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300کی جوسروس دی تھی اس میں الیکشن کمیشن نے 8300 کے ذریعے ایک عام ووٹرکوگھربیٹھے اس کے ووٹ کی معلومات فراہم کی تھیں اس ایوارڈکی تقریب کوالالمپورملائیشیا میں ہوگی اورالیکشن کمیشن کے حکام یہ ایوارڈحاصل کریں گے۔واضح رہے کہ200میں سے 16ممالک اس ایوارڈکیلیے نامزدکیے گئے تھے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔
Load Next Story