دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر مسترد کردی

اخبار کی خبر گمراہ کن اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 23, 2019
سرکاری سطح پراداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر مستردکرتے ہیں ،دفترخارجہ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر نامعلوم حکام کی رائے پر مشتمل ہے، یہ رپورٹ گمراہ کن، قیاس آرائی اور تضادات پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں: کوالا لمپور سمٹ؛ وزیراعظم آفس سے دفتر خارجہ کی سفارشات نظرانداز

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اخباری رپورٹ میں ملکی پالیسی کے اہم فیصلوں میں شامل جامع مشاورت نہ سمجھنے کی بات کی گئی،اس میں سفارتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں