2012 گریڈ 16 تا 21 کی مخصوص اسامیوں پر 929 افسربھرتی ہوئے

ایف پی ایس سی کو فیصلوں کے خلاف 405 درخواستیں ملیں،55 پرنظرثانی کی۔


Masood Majid Syed November 04, 2013
ایف پی ایس سی کو فیصلوں کے خلاف 405 درخواستیں ملیں،55 پرنظرثانی کی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2012کے دوران گریڈ 16اور اس سے بالائی گریڈوں کے فیصلوں کے خلاف 405درخواستیں وصول کیں، 55پر نظر ثانی کی گئی اور 122کو نوکریوں پر بحال کر دیا گیا۔

اس بات کا انکشاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2012میں کیا گیاہے جسے گذشتہ دنوں سینیٹ میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں کی تحلیل کے باعث گریڈ 16سے20 کی 16اسامیوں سے کمیشن کو دستبردار ہونا پڑا یاان کو منسوخ کرنا پڑا۔ گریڈ 17اور 19کی 2اسامیوں کوریگولر کرایا گیا ۔ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنوں کے ذریعے کمیشن کے نامزدگریڈ 16اوراس کے اوپرکے 28افسروں کی تعیناتیاں تاخیر کا شکار ہو ئیں ۔



گریڈ 16اور اس سے بالا کے 29 ایسے متبادل افسروں کی بھرتی عمل میں لائی گئی جہاںاصل نامزد امیدواروںنے عدم دلچسپی ظاہرکی۔ گریڈ16اور بالا کی کوٹے کی703 اسامیوں کے لیے 63799امیدواروں نے رجوع کیا جبکہ 51298نے امتحان دیا۔ گریڈ16سے 21تک کی مختلف اسامیوں کے لیے کل 1326 اسامیوں کو حتمی شکل دی گئی جن میں سے 929پر بھرتی کی گئی۔ 226 ناکام ہوئے اور 171دستبردار ہو گئے۔ سب سے زیادہ بھرتیاں 620وزارت دفاع، دوسرے نمبر پر 114سی ڈی اے اور تیسرے نمبر 36وزارت نارکوٹکس ڈویژن میں کی گئیں۔ گریڈ 16سے 21کی کل 929 مخصوص اسامیوں سے 469پر مرد اور 72 اسامیوں پر خواتین کامیاب ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں