افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار ہلاک

رواں برس مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2019
امریکی اہلکار صوبے لوگر کے طالبان کے زیر تسلط ضلع چارک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا، فوٹو : فائل

افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے طالبان کے زیر تسلط ضلع چارک میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں: افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کی ہلاکت چارک ضلع میں ایک کارروائی کے دوران ہوئی تاہم امریکی اہلکار کی شناخت ان کے اہل خانہ سے رابطے اور اجازت کے بعد ہی ظاہر کی جاسکے گی۔ فوجی کارروائی سے متعلق بھی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کابل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی سمیت 2 غیر ملکی فوجی بھی شامل

امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت سے رواں برس ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ افغان فوج کو ٹریننگ، مشاورت، معاونت اور فوجی کارروائی کیلیے افغانستان میں 12 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کی بحفاظت انخلاء کیلیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اب بھی تعطل کا شکار ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا 3 ماہ بعد دوبارہ آغاز

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ نے ستمبر میں معطل کردیئے تھے جو 3 ماہ بعد بحال ہی ہوئے تھے کہ امریکی بیس پر حملے کے بعد دوبارہ تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں