کینیڈا کے ساحلی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ

طیارے نے ساحلی شہر وینکوور سے پرواز بھری تھی اور ملبہ ایک جزیرے سے مل گیا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2019
طیارے نے ساحلی علاقے وینکوور سے پرواز بھری تھی، فوٹو : فائل

کینیڈا کے ساحلی علاقے وینکوور میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے کینیڈا کے ساحلی شہر وینکوور سے کورٹینی کے لیے پرواز بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ریسکیو ادارے کے سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ وینکوور جزیرے کے ایک شہر نانائیمو سے مل گیا۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے سے ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے جو طیارے کا پائلٹ ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات ناکافی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کیسنا 172 ہے اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

سول ایوی ایشن کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں کتنے مسافر موجود تھے اور ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔