دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ڈرون گرائے جائیں وحدت مسلمین

گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے،دفاع وطن کنونشن میںمطالبہ


شبیر حسین November 04, 2013
گلگت : مجلس وحدت المسلمین کے کنونشن سے علامہ ناصر عباس خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام دفاع وطن کنونشن میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ گلگت بلتستان کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں رکنیت دی جائے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسملین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ڈرون حملے اور دہشت گردی دونوں ہی پاکستان کیلیے اہم خطرہ ہیں،حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے ڈرون مارگرائے اور دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کرے۔ علامہ امین شہیدی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کی بھر پور مخالفت کرینگے، خون کا آخری قطرہ گرنے تک ہم طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کرینگے۔



کنونشن سے سینیٹرفیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا کاظمی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا، جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما بشیر احمد خان، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق احمد، شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ علی رضوی نے خطاب کیا۔



مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے 1947 میں ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے غیر مشروط طور پر پاکستان کیساتھ الحاق کیا تھا اب حکومت کوچاہیے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کی طرح آئینی حقوق دے۔کنونشن کے شرکانے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی میںملوث عناصر کے ساتھ سے مذاکرات کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔اس موقع پرمجلس وحدت المسلمین نے 2014کے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کابھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں