مہنگائی کا نیا طوفان ایک دن میں آٹا 3 اور چینی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی
گندم کی 100کلوگرام کی فی بوری 300 جب کہ چینی کی بوری 150روپے مہنگی ہوگئی
شہر قائد میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک ہی دن میں گندم 3 روپے فی کلو جب کہ چینی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہے۔ پیر کو اوپن مارکیٹ میں100 کلوگرام گندم کی بوری پھر مہنگی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو گرام کی فی بوری قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4600 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
جوڑیا بازارکی تھوک مارکیٹ میں 100کلوگرام چینی کی فی بوری قیمت میں بھی 150 روپے مہنگی ہوگئی اور ہول سیل میں 100 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت 6600 سے بڑھ کر 6750 روپے ہوگئی۔
ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں فی کلوگرام چینی 1.5 روپے مہنگی ہوگئی اس طرح سے ہول سیل میں فی کلوگرام چینی کی قیمت66 روپے سے بڑھ کر 67.50 روپے ہوگئی ہے۔