طالبان رہنما مذاکرات کریں امریکا کی سازش ناکام بنادیں حافظ سعید

امریکا پاکستان کو دہشت گردی، تخریب کاری اور بم دھماکوں سے دو چار رکھنا چاہتا ہے


INP November 04, 2013
حکومت بھی نرم رویہ اختیار کرے اور سنجیدگی کے ساتھ بامقصداور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں ۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ طالبان رہنما مذاکرات کریںاور امریکا کی سازش ناکام بنادیں۔

امریکا نہیں چاہتا کہ حکومت تحریک طالبان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کرے اور پاکستان میں امن و امان قائم ہو، بھارت و امریکا پاکستان کو دہشت گردی، تخریب کاری اور بم دھماکوں کی صورتحال سے دو چار رکھنا چاہتے ہیں۔



ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے حافظ سعید نے کہاکہ امریکا ڈرون حملوں کے ذریعے قبائلیوں کو خودکش حملوں کے لیے اکسارہا ہے، تحریک طالبان کے رہنما بیرونی سازشوں کوسمجھیں اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں امریکا و بھارت کی سازشوںکو کامیاب نہ ہونے دیں، حکیم اللہ محسود پر حملے کے بعد تحریک طالبان والے بھی سمجھ چکے ہیں کہ امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا ،طالبان کو اس مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ سوچنا چاہیے ۔حکومت بھی نرم رویہ اختیار کرے اور سنجیدگی کے ساتھ بامقصداور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں