امریکی ویزا لاٹری کی رجسٹریشن ختم

آبادی کے تناسب کو متوازن رکھنے لیے دنیا بھر سے لاٹری میں کامیاب افراد کوعارضی قیام کے بعد امریکی شہریت دی جاتی ہے۔


Zubair Nazeer Khan November 04, 2013
آبادی کے تناسب کو متوازن رکھنے لیے دنیا بھر سے لاٹری میں کامیاب افراد کوعارضی قیام کے بعد امریکی شہریت دی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا ویزا لاٹری پروگرام 2015 کی رجسٹریشن کا سلسلہ ہفتے کو ختم ہوگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ملک میں بسنے والی مختلف قومیتوں کی آبادی کے تناسب کو متوازن رکھنے لیے دنیا بھر سے لاٹری میں کامیاب افراد کوعارضی قیام کے بعد امریکی شہریت دی جاتی ہے، DV2015کے نام سے اس ویزا لاٹری میں ایسے ممالک کو شامل نہیں کیا گیا جہاں سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 50ہزار سے زائد افراد قانونی نقل مکانی کر کے امریکا پہنچے،ایسے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش،چین، جنوبی کوریا، فلپائن، ویتنام،کنیڈا، برازیل،کولمبیا، ڈومیکن ریپبلک، ایکواڈور، ایلسواڈور، ہیٹی، جمیکا، میکسیکو، پیرواور برطانیہ شامل ہیں، مذکورہ ویزا لاٹری میں ایشیا سے اہل ممالک میں افغانستان، ایران، عراق اور دیگر ممالک شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔