نادرا افسران کے غیر ملکی دورے پر پابندی
بچت کی پالیسی اپنائی جائے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال بند کیاجائے، وزیرداخلہ
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نادراکے افسران کے بیرون ملک سرکاری دوروں پرپابندی عائدکردی ہے اوراس کا پہلانشانہ چیئرمین نادرابنے جنھیں28 اکتوبر کو کینیڈا جانا تھا مگر وزیرداخلہ کے احکام کی وجہ سے انھیں دورہ منسوخ کرناپڑا۔
نادراکے ذرائع نے اتوارکوایکسپریس کوبتایا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کوچند یوم قبل بتایاگیاکہ مختلف سیمینارزاورسمپوزیم میں شرکت کیلیے سرکاری دوروں پرنادراکے خطیراخراجات اٹھتے ہیں جنھیں بچایا جاسکتاہ ے جس پر وزیرداخلہ نے نادراکے تمام افسران کے بیرون ملک سرکاری دوروں پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیاکہ بچت کی پالیسی اپنائی جائے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال بند کیاجائے۔