لیاری کے بزرگ گینگ وار کے گروپوں کی دوستی کے لیے سرگرم

دوستی کیلیے ایک گروپ تو تیار تھا تاہم دوسرے گروپ نے کڑی شرطیں رکھیں ہیں ،ذرائع


Staff Reporter November 04, 2013
ابتدائی طور پر دونوں گروپوں کافی باتیں طے پا گئی تھیں چند ایک باتیں تھیں جس پر بات چیت جاری تھی .فوٹو: ایکسپریس/فائل

لیاری سے رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری میں امن قائم کرنے کیلیے لیاری کے رہائشی شیخ الحدیث مولانا یوسف اشفانی کی سربراہی میں بزرگوں نے گینگ وار کے دونوں گروپوں سے ملاقات کرکے ان کی آپس میں دوستی کرانے کی بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دوستی کیلیے ایک گروپ تو تیار تھا تاہم دوسرے گروپ نے کڑی شرطیں رکھیں ہیں تاہم ابتدائی طور پر دونوں گروپوں کافی باتیں طے پا گئی تھیں چند ایک باتیں تھیں جس پر بات چیت جاری تھی ، لیاری کے مخلتف علاقوں میں شدید فائرنگ کی افواہیں بھی گشت کر رہی تھی ، تاہم پولیس نے اتوارکی شب لیاری کے کسی بھی علاقے میں فائرنگ کیے جانیکی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں