مہوش حیات سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ سے متاثر

میرے خیال سے مشال اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، مہوش حیات


ویب ڈیسک December 23, 2019
میرے خیال سے مشال اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، مہوش حیات (فوٹو: فائل)

اداکارہ مہوش حیات سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے متاثر ہوگئی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر مشیل اوباما کی ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں مشیل اوباما سے اور ان کی فاؤنڈیشن کے کاموں سے بہت متاثر ہوں۔




مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ ابھی تک امریکا کے اگلے الیکشن میں کھڑے ہونے پر نظر ثانی کر رہی ہیں، میرے خیال سے مشیل اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، امریکا والے اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں؟

یہ پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل ہیں، ہمایوں سعید

واضح رہے کہ مشیل اوباما کی جانب سے چند روز قبل ویت نام اور ملائیشیا کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تعلیم کے فروغ اور خواتین کی تعلیم کے شعبے سے منسلک خواتین کے کام کو سراہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں