امریکا میں ہائی وے پر 69 گاڑیوں میں تصادم

کئی گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی


December 23, 2019
گاڑیوں کا ڈھیر لگ جانے پر ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا، فوٹو : ٹویٹر

امریکا میں دھند کے باعث 69 گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایکدوسرے سے ٹکراتی رہیں جس کے باعث نہ صرف گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا بلکہ ہائی وے ٹریفک کے لیے کئی گھنٹوں کے لیے بند ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک ہائی وے پر 69 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بند ہوگئیں جس کے باعث حادثے کے مقام پر گاڑیوں کا ڈھیر لگ گیا۔

Cras collapse 3

گاڑیوں کے تصادم کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹریفک پولیس کو ہائی وے کلیئر کرانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ کئی گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔

Cras collapse 1

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم دھند کے باعث پیش آیا، گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی رہیں تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی تصادم کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

Cras collapse 2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں