کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران دو ڈاکٹروں سمیت 8 افراد جاں بحق
قتل کی وارداتیں لیاقت آباد، فیروز آباد، اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر اور مواچھ گوٹھ میں ہوئیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دو ڈاکٹروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں زینت اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارو کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک اور شخص دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فیروزآباد طارق روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر نسیم جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر نسیم کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، اورنگی ٹاؤن میں ڈبہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیایس جماعت کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا۔
منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت ڈاکٹر شیر علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔