امریکا کا حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملے کا اقدام درست تھا امریکی نمائندہ ایوان

امریکا مستقبل میں بھی اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائے گا، مائیک راجرز


ویب ڈیسک November 04, 2013
امریکا مستقبل میں بھی اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھائے گا، مائیک راجرز فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرز کا کہنا ہے حکیم اللہ محسود برا آدمی تھا اس لئے اسے نشانہ بنایا گیا اور امریکا مستقبل میں بھی اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھا سکتا ہے۔

امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مائیک راجرز نے ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اللہ ایک برا شخص تھا، ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت ایجنسیوں کی بڑی کامیابی ہے، طالبان رہنما پاکستانی عوام اور فوجیوں کا بھی قاتل تھا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے تحفظ کا خدشہ پیدا ہوا تھا لیکن اب حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد صورتحال میں بہتری محسوس کررہے ہیں اور امریکا اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

مائیک راجرز نے دعویٰ کیا 2010 میں حکیم اللہ محسود نیویارک ٹائمز اسکوائر میں دھماکا کروانے میں ناکام رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں