ڈرون حملوں کیخلاف سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں الگ الگ قراردادیں جمع

ڈرون حملوں سے حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرت کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قرارداد کا متن

حکومت نیٹو سپلائی کو روکے اور معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے، پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کا متن فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈرون حملوں کے خلاف سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں 2 الگ الگ قراردادیں کرادی گئیں ہیں۔


سندھ اور پنجاب اسمبلیوں میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان ڈرون حملوں کے ذریعے طالبان سے امن مذاکرات کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی مذمت کرے اور حکومت نیٹو سپلائی کو روکے اور معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں بھی ڈرون حملوں کے خلاف قراردار جمع کرادی گئی ہے، قرارداد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں اور اس سے حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرت کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا انہیں فوری طور پر بند کیا جائے، قرارداد میں حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے وہ نیٹو سپلائی بھی بند کرے۔
Load Next Story