امریکا نے حکیم اللہ محسود کو غلط وقت پر ہلاک کیا حامد کرزئی

طالبان سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں تھے اس لئے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سےامن کوششیں متاثرنہیں ہوں گی،افغان صدر


ویب ڈیسک November 04, 2013
حکیم اللہ محسود کی ہلاکت خطے میں امن کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے، حامد کرزئی فوٹو: فائل

افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا نے حکیم اللہ محسود کو غلط وقت پر ہلاک کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے دوران افغان صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو ڈرون حملے سے غلط وقت پر ہلاک کیا، اس کی ہلاکت خطے میں امن کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے چونکہ پاکستان اور طالبان کے درمیان ابھی مذاکرات ابتدائی مرحلے میں تھے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے باوجود حکامت پاکستان کی امن کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔

واضھ رہے کہ جمعے کے روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود اپنے دیگر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات پر ننظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |