نئے چیف جسٹس کا پہلا کیس پٹواری کی برطرفی کیخلاف اپیل مسترد

محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا،انکوائری میں بھی خلاف فیصلہ آیا، ریمارکس


Numainda Express December 24, 2019
سپریم کورٹ مستقبل میں زائد المیعاد درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرے گی، جسٹس گلزار ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل ذوالفقار ملوکا نے جسٹس گلزار احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ بطور چیف جسٹس پہلا کیس میرا سن رہے ہیں جس پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ریمارکس دیے کہ محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا، انکوائری میں بھی اس کیخلاف فیصلہ آیا، ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

فاضل بینچ نے ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولپور کی محکمے کے ملازم کی سنیارٹی کیخلاف اپیل زائد المیعاد ہونے پر خارج کردی، چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں بھی عدالت زائد المیعاد درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں