لون اسٹار بی اے ایس ایف کا کیمیکل بزنس 3 ارب میں خریدے گی معاہدہ طے

بی اے ایس ایف تعمیراتی کیمیکل کے بزنس کا حصول ہمارے پورٹ فولیو کیلیے موزوں رہے گا، ڈونلڈکوئن ٹن

بی اے ایس ایف تعمیراتی کیمیکل کے بزنس کا حصول ہمارے پورٹ فولیو کیلیے موزوں رہے گا، ڈونلڈکوئن ٹن۔ فوٹو: فائل

بی اے ایس ایف اور لون اسٹارسے وابستہ عالمی نجی ایکوٹی فرم کے مابین بی اے ایس ایف کے تعمیراتی کیمیکلز بزنس کے حصول کے لیے خریداری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

لون اسٹار نقد اور قرض کے بغیر BASF کے تعمیراتی کیمیکل بزنس کو 3.17 ارب یورو میں خریدے گی۔کمپنی سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق متعلقہ مسابقتی حکام سے منظوری کے بعد یہ لین دین 2020کی تیسری سہ ماہی تک مکمل کرلیا جائے گا۔


اس موقع پر بی اے ایس ایف بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹراور تعمیراتی کیمیکل بزنس کی ذمے دار ساؤری ڈبرگ نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے تعمیراتی کیمیکل کے کاروبار کیلیے ایک نیا گھر تلاش کرنا تھا جہاں اس کاروبار کی پوری صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

لون اسٹار یورپ کے صدر ڈونلڈکوئن ٹن نے کہا کہ تعمیراتی صنعت میں ہماری سرمایہ کاری کی تکمیل کرتے ہوئے بی اے ایس ایف تعمیراتی کیمیکل کے بزنس کا حصول ہمارے پورٹ فولیو کیلیے موزوں رہے گا۔
Load Next Story