ای سی سی یوٹیلٹی اسٹورزکیلیے 6 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد دھرنوں کے 10 کروڑ میں سے 6 کروڑ کنٹینر مالکان کو ادا کیے جائیں گے


Numainda Express December 24, 2019
کھل بنولہ کو5 فیصد جی ایس ٹی چھوٹ پراتفاق، باقاعدہ منظوری اگلے اجلاس تک موخر فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزکیلیے 6 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزکیلیے 6 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ، دھرے اور مظاہروں و ریلیوں کی سیکیورٹی پر اخراجات کی مد میں وزارت داخلہ کیلیے10کروڑروپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے اور وزارت خزانہ کو مالی سال 2018-19 کیلئے سپلیمنٹری بجٹ،گرانٹس منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے جبکہ وزارت انسداد منشیات کو 7 ارب 90 کروڑکی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔

پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ کے دس کروڑروپے کے اخراجات میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے، دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالاجائے، ہر مرتبہ کنٹینرزمالکان کو بلاوجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے، وفاقی وزیرشیخ رشید نے حکومت کوکنٹینرزخود خریدنے کی تجویزدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں