ویرات کوہلی نے جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 85 رنز اسکور کرنے والے کوہلی کے مجموعی ایک روزہ رنز11609 ہوچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 85 رنز اسکور کرنے والے کوہلی کے مجموعی ایک روزہ رنز11609 ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں کرکٹر بن گئے۔


ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 85 رنز اسکور کرنے والے کوہلی کے مجموعی ایک روزہ رنز11609 ہوچکے ہیں، ان سے اوپر چھٹے نمبر پر انضمام الحق 11739 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 18326 رنز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر سرفہرست ہیں۔
Load Next Story