وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

کابینہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی


ویب ڈیسک December 24, 2019
کابینہ اجلاس کے دوران مریم نواز کے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی،ذرائع فوٹوفائل

RAWALPINDI: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی۔

اجلاس کے دوران ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت کے تعین کی منظوری، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئرممبرکی تعیناتی کی منظوری اور ایل او سی کے اطراف رہنے والے شہریوں کے لیے خصوصی ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ جب کہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک اورایگزیم بینک کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی، بورڈ کی تشکیل نو اور قانون میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اوراراکین کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ اور نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں