حکیم اللہ محسود کی لاش کی تصویر جاری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تصدیق

حکیم اللہ محسود کا پیٹ اور سینہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ چہرے پر معمولی زخم آئے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان


ویب ڈیسک November 04, 2013
حکیم اللہ محسود اپنے 4 ساتھیوں سمیت جمعے کی رات کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے حکیم اللہ محسود کی لاش کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

حکیم اللہ محسود کی لاش کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہوئی جس میں اس کے چہرے پر زخم کے باوجود اس کے خدو و خال واضح ہیں، قیاس کیا جارہا ہے کہ جاری کی گئی تصویر کی حکیم اللہ محسود کی تدفین کے وقت لی گئی تھی، دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی اس تصویر کے اصلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کا پیٹ اور نچلا حصہ ڈرون حملے سے شدید متاثر ہوا تھا تاہم ان کے چہرے پر معمولی زخم آئے۔

واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود اپنے 4 ساتھیوں سمیت جمعہ کی رات کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد حکومت اورطالبان کے درمیان شروع ہونے امن مذاکرات کا عمل تعطل کا شکارہوگیا، حکیم اللہ محمسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما خان سیدعرف خالد سجنا کا کہنا تھا امریکا کے حواریوں سے اپنے امیر کی ''شہادت'' کا بدلہ لیں گے اورحکیم اللہ محسود کے ہر خون کے قطرے سے خود کش بمبار جنم لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |