امریکا حملے کر کے اور عمران خان بیانات دے کر حالات خراب کر رہے ہیں رانا ثنا اللہ

نیٹو سپلائی بند کرنے کی بات کر کے عمران خان ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی باتیں نہ کریں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک November 04, 2013
نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ خیبر پختونخوا یا وفاقی حکومت نہیں کر سکتی، یہ فیصلہ سب کو مل بیٹھ کر کرنا ہو گا، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نیٹو سپلائی بند کرنے، ڈرون گرانے اور طالبان کا دفتر کھولنے جیسے بیانات ان کے نابالغ ہونے کا ثبوت ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ امریکا حملے کر کے اور عمران خان بیانات دے کر حالات خراب کر رہے ہیں، نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ خیبر پختونخوا یا وفاقی حکومت نہیں کر سکتی، یہ فیصلہ سب کو مل بیٹھ کر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بند کرنے کی بات کر کے عمران خان ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی باتیں نہ کریں، وزیر قانون پنجاب نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا کہ ان کے لئے مناسب ہوگا کہ وہ چیئرمین پی سی بن جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |