وفاق نے دیئے گئے وقت پر نیٹو سپلائی بند نہ کی توہم خود اسے بند کردیں گے پرویزخٹک

نیٹوسپلائی کی بندش عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اس کے لئے آئین کے مطابق راستہ نکالیں گے، پرویز خٹک


ویب ڈیسک November 04, 2013
نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے، پرویز خٹک.فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے وفاق کو نیٹو سپلائی بند کرنے کےلئے ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے گزرنے کے ہم ہم خود عوام کی طاقت سے اسے بند کردیں گے۔

پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہیں اختیار تفویض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے معاملے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم اس سلسلے میں صوبائی حکومت کوئی غیر آئینی کام نہیں کرے گی، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے صوبائی حکومت اسمبلی میں قرارداد لارہی ہے اور اس کی متفقہ منظوری کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد بھی اگر وفاق کی جانب سے نیٹو سپلائی بند نہ کی گئی تو عوام خود باہر نکل آئیں گے اور ہم ان کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں