سندھ اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد ہنگامہ آرائی کی نذر

(ن)لیگ اور تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد لانے کی کوشش کی توایوان حکومتی اوراپوزیشن ارکان کےشورسےگونج اٹھا۔


ویب ڈیسک November 04, 2013
شور شرابے کے دوران اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا اور ڈرون حملے کے خلاف قرارداد منظور نہ ہوسکی، فوٹو: آئی این پی

سندھ اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد ارکان کے شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی خواتین ارکان کی جانب سے حیدرآباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تحریک التواء پیش کی گئی جس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کوئی نیا معاملہ نہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئےسنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد لانے کی کوشش کی تو ایوان حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے شور سے گونج اٹھا۔ شور شرابے کے دوران اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں