لاہورہائی کورٹ کی پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے پی پی پی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا


ویب ڈیسک December 24, 2019
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے پی پی پی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا

لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دے دی۔

پی پی پی کے سٹی صدر بابر جدون نے جلسہ کی اجازت کی پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کو 3 ہفتے قبل درخواست دی مگر اس نے اجازت سے انکار کردیا۔
درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس شاہد عباسی نے جلسہ کی اجازت دے دی۔

جسٹس شاہد عباسی نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، آپ جائیں جلسہ کی تیاریاں کریں، انتظامیہ سیکورٹی فراہم کرے۔ پی پی پی کا جلسہ 27 دسمبرکو ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں