
چند روزقبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پرخوشخبری شیئرکرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کوبتایا تھا کہ ان کے گھرمیں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے تمام لوگوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ''لیڈیزاینڈ جینٹلمین نیا مہمان الحمداللہ (اللہ کا شکر)۔ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6VNGpwllxM/"]
یہاں الحمد اللہ سے عاطف اسلم کی مراد اللہ کا شکرتھا لیکن دیسی مارٹینی نامی بھارتی ویب سائٹ نے ہیڈلائن میں لکھا کہ ''عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بچے کانام الحمد اللہ رکھا ہے۔''

سوشل میڈیاپر غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد دیسی مارٹینی سے وابستہ خاتون نے ٹوئٹرپراپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی یہ سب سے بدترین غلطی ہے لیکن جیسے ہی ہمیں ہماری غلطی کا احساس ہوا ہم نے فوراً غلطی درست کرلی۔ حالانکہ ہم سے دیرہوگئی لیکن اس غلطی سے ہم نے دوچیزیں سیکھیں پہلی ویب پرکام کرتے ہوئے بہت دھیان رکھیں۔ دوسری الحمد اللہ نام نہیں ہوسکتا۔ دل سے معافی کے طلبگارہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کے گھر ننھے مہمان کی آمد
In retrospect, this is the silliest and one of the worst mistakes I have ever made. But as soon as we realised, we made the change. Too late though. But I learnt two things:
— Zinia Bandyopadhyay (@iamzinia) December 24, 2019
1. Be very careful on the web
2. Alhamdulilah cannot be a name
Genuinely sorry though
بھارتی ویب سائٹ دیسی مارٹینی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلطی سدھار لی ہے ہم دل سے معافی چاہتے ہیں۔
An error in our copy on #AtifAslam claiming the name of his child wrong has been fixed. We sincerely apologise for the error and any misunderstanding or misinterpretation it may have caused.
— Desimartini (@DMmovies) December 24, 2019
واضح رہے کہ عاطف اسلم اورسارہ بھروانا کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔