خیبر ایجنسی باراتیوں کی گاڑیوں پر کنٹینر گرنے سے 2 دلہنوں سمیت 11 افراد جاں بحق

کنٹینراس بری طرح گاڑیوں پر گرا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد گاڑیاں کاٹ کر نکالا جاسکا۔

کنٹینراس بری طرح گاڑیوں پر گرا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد گاڑیاں کاٹ کر نکالا جاسکا۔ ، فوٹو: فائل

پاک افغان شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑیوں پر کنٹینر الٹنے سے 2 دلہنوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد کے قریب پاک افغان شاہراہ پر کئی گاڑیوں میں سوار باراتی جارہے تھے کہ ت تیز رفتار کنٹینر باراتیوں سے بھری ایک ویگن اور گاڑیوں پر گر گیا جس کے نتیجے میں ان میں سوار افراد دب گئے، حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو دلہنیں بھی شامل تھیِں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کنٹینر اس بری طرح گاڑیوں پر گرا تھا کہ اس میں دبے زخمیوں اور لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد گاڑیاں کاٹ کر نکالا جاسکا۔
Load Next Story