منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثنا اللہ کو 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم


ویب ڈیسک December 24, 2019
اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راںا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بدلے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

6 ماہ کی حراست کا حساب کون دے گا؟

عدالتی فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی، رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں لیکن رانا ثنا اللہ کی 6 ماہ تک حراست کا حساب کون دے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں