خیبر پختونخوا اسمبلی میں نیٹو سپلائی کی بندش کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
تحریک انصاف کو اس مسئلے پر اپنی حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گی،صوبائی وزیراطلاعات
خیبر پختونخوا اسمبلی میں نیٹو سپلائی کی بندش کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے ڈرون حملوں کے ردعمل میں نیٹو سپلائی بند کرنے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں ڈرون حملے کو مذاکراتی عمل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ وفاق کو صوبائی قرارداد پر عملدرآمد کے لئے 20 نومبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ فرمان نے کہا کہ تحریک انصاف کو اس مسئلے پر اپنی حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گی۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے احترام کی وجہ سے 20 نومبر تک وفاقی حکومت کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت نیٹو سپلائی بند کردے گی۔