کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک December 24, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان سے مریم نواز ای سی ایل معاملے پر رائے لی، فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں باضابطہ ایجنڈے پر غور کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز ای سی ایل معاملے پر رائے لی، کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

کابینہ نے کنٹرول لائن کے اطراف آبادی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

واضح رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |