نواز شریف نے پنجاب حکومت سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کردی

نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں بیرون ملک سے واپس نہیں آسکتے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 24, 2019
نواز شریف کی درخواست میں واپسی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست میں ان کی وطن واپسی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لئے بیرون ملک سے واپس نہیں آسکتے، لندن میں نواز شریف کے ٹیسٹ ابھی ہورہے ہیں، جن کی رپورٹس کی روشنی میں صورت حال واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی تھی اور اسی بنیاد پر انہیں لندن جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ وہ اب بھی لندن میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |