طالبان جنگجوؤں کا افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ 7 اہلکار ہلاک

6 افغان فوجی زخمی ہیں جب کہ 4 کو طالبان جنگجو اغوا کرکے لے گئے


ویب ڈیسک December 24, 2019
6 افغان فوجی زخمی ہوئے جب کہ طالبان جنگجو 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے، فوٹو : فائل

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع دولت آباد کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فوج کا سارا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے افغان فوج کے ایک کمانڈر سمیت 20 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ جنگجو افغان فوج کے 4 اہلکاروں کو بھی اپنے ہمراہ قید کر کے لے گئے۔ قبل ازیں طالبان جنگجوؤں نے فوجی گاڑی پر حملہ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں: افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار ہلاک

ادھر کیمپ مارمل میں تعینات جرمنی انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی کیمپوں اور تنصیبات پر رواں سال حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور جنوری 2019 میں سب سے زیادہ حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ نے ستمبر میں معطل کردیئے تھے جو 3 ماہ بعد بحال ہی ہوئے تھے کہ امریکی بیس پر حملے کے بعد دوبارہ تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں