کسی پارٹی چیئرمین کی دھمکی ہمیں قانونی عمل سے نہیں روک سکتی نیب

بلاول بھٹو نے 15 جنوری 2020 کے بعد نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، نیب


ویب ڈیسک December 24, 2019
نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق کام کرنے والاادارہ ہے، نیب۔ فوٹو: فائل

نیب کا کہنا ہے کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال اور دھمکی ہمیں قانونی عمل سے نہیں روک سکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نیب میں پیش نہ ہونے کی رپورٹس کو بلاول بھٹو کے نیب راولپنڈی کو لکھے گئے خط کے برعکس قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعے لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ انہیں 15 جنوری 2020 کے بعد نیب راولپنڈی کی انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے جوکہ ان کی طرف سے نیب کو کرائی گئی یقین دہانی کے برخلاف ہے، پاکستان کی ایک پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے نیب کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال یا دھمکی نیب کو اس کے قانونی عمل سے نہیں روک سکتی۔

ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے، نیب کسی بھی تحقیقات میں متعلقہ شخص کا قانون کے مطابق بیان لینے پریقین رکھتا ہے تاکہ متعلقہ شخص کو اس کے قانونی حق سے محروم نہ رکھاجائے اور انصاف کے تمام ترقانونی تقاضے پورے کئے جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں