قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے شہباز شریف
اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہبازشریف
لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں خواجہ آصف، ایاز صادق، برجیس طاہر، خرم دستگیر، امیر مقام ، مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ خواجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور نیب کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔
وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، الزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے، دعا ہے کہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو بھی عدلیہ سے جلد ریلیف ملے گا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری افسوسناک ہے، احسن اقبال نے سی پیک اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایمانداری، دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ قابل ستائش کام کیا، ان جیسے جیسے قابل اور باصلاحیت افراد کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری اچھی روایت نہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے حوصلوں، نظریے سے وابستگی اورثابت قدمی پر فخر ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔