مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے والے آفیسر پر صدر ٹرمپ کی مہربانیاں

رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا


ویب ڈیسک December 24, 2019
رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی پالیسی کا خصوصی مندوب مقررکردیا، فوٹو : فائل

MUZAFFARGARH: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے والے آفیسر کو خصوصی مندوب مقرر کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔ رابرٹ بلیئر کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تفتیش کے دوران امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ سے وفاداری نبھاتے ہوئے وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ بلیئر وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ امریکا چینی کمپنی ہواوے کے کاروباری وسعت کو کم کرنے کے منصوبے پر کاربند ہے اور اسی لیے رابرٹ بلیئر کو صدر ٹرمپ نے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی تفتیشی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کی یوکرائن صدر کو دھمکی آمیز فون کال پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد مواخذے کی سفارش کر دی ہے جبکہ صدر ٹرمپ مواخذے کے عمل کو سیاسی قرار دیتے ہوئے جرح کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں