انڈونیشیا میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے کے بعد ندی میں ڈوب گئی 25 مسافرہلاک
کئی مسافر ندی میں بہہ گئے جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور ٹیم مصروف عمل ہے
انڈونیشیا میں تیز رفتار بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں گر کر ندی میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماٹرا میں تیز رفتار مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد ندی میں ڈوب گئی، کھائی میں گرنے سے پہلے بس سڑک پر لگی رکاوٹ سے ٹکرائی جس سے کنکریٹ کا بنا ہوا بیریئر ٹوٹ گیا اور بس الٹ گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر بس بینگ کولو سے جنوبی سماٹرا کے دارالحکومت پالیمبانگ جا رہی تھی اور 150 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ زخمیوں سے 4 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غوطہ خور کی ایک ٹیم ڈوب جانے والے مسافروں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے اور اب بھی 5 سے زائد مسافروں کے ندی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ انڈونیشیا میں مسافر بس کے حادثات عام ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔