انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگادی

محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے، ای سی بی باؤلنگ ریویو گروپ رپورٹ


ویب ڈیسک December 24, 2019
آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں آزادانہ تجزیے کے لئے تیار ہوں، محمد حفیظ (فوٹو: سوشل میڈیا)

انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگادی۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر متنازعہ بن گیا اور انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگادی، ان کا باؤلنگ ایکشن ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔

ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ فی الوقت انگلینڈ میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب محمد حفیظ نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی بی باؤلنگ ریویو گروپ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، باؤلنگ ایکشن جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ خامیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی بی باؤلنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تاہم میں آئی سی سی کے زیر اہتمام باؤلنگ ایکشن کے آزادانہ تجزیے کے لئے تیار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں