اداکار اظہار قاضی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

اظہار قاضی دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے

اظہار قاضی دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ فوٹو:فائل

ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار اظہار قاضی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

16 ستمبر 1955ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے اظہار قاضی کا اصل نام قاضی اظہار احمد تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم عبداللہ ہارون اسکول بغدادی لیاری سے حاصل کی اور ایس ایم کالج سے بی اے کیا جس کے بعد انہوں نے ایم اے اکنامکس اور ایل ایل بی میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔


اظہار قاضی کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا لیکن قسمت انہیں اداکاری کی نگری میں کھینچ لائی۔ اظہار قاضی کا شمار انڈسٹری کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں سلطان راہی کے ساتھ کام فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں سنگ میل ثابت ہوئیں۔

انہوں نے زخم، گناہگار، پانی پہ نام جیسے مشہور ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے جبکہ دلاری، سخی بادشاہ، روبی، انسانیت کے دشمن جیسی متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ انہیں بہترین کار کردگی کی بدولت نگار فلم اورنیشنل ایوارڈز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

اظہار قاضی دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ 24 ستمبر 2007ء کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ لاکھوں مداحوں کو اداس کرتے ہوئے اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔
Load Next Story