کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا آج سردی مزید بڑھنے کا امکان

موسم سرما 2019ء کا اب تک سب سے سرد دن منگل کو ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات

منگل کو موسم سرما 2019ء کا اب تک سب سے سرد دن ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

CARACAS:
شہر میں ٹھنڈ مزید بڑھ گئی اور پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جب کہ آج سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ کی شمال مشرقی ہوائیں منگل کو دن بھر چلیں جس کے سبب شہر کا مجموعی درجہ حرارت کم رہا، صبح کے وقت شہر کا پارہ مزید دو ڈگری کمی سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد ریکارڈ ہوا۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق موجودہ سردی کی لہرمزید 3 روز تک برقراررہ سکتی ہے، منگل کو پارہ گرنے سے ماضی کا کوئی ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیوں کہ 14 دسمبر سن 1986ء کو شہرکا پارہ 1.3 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے تاہم منگل کوموسم سرما 2019ء کا اب تک سب سے سرد ترین دن تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا پارہ مزید گرنے کی توقع ہے، آج مطلع دن کے وقت خشک جب کہ رات کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
Load Next Story