چڑیا گھر میں چیتے نے ایک شخص کو گردن سے دبوچ لیا ویڈیو وائرل

چڑیا گھر کے عملے نے چیتے کو بے ہوش کردینے والی گولی مار کر سوڈانی شخص کو چنگل سے آزاد کرالیا


ویب ڈیسک December 24, 2019
چڑیا گھر کے عملے نے بھپرے ہوئے چیتے پر بے ہوش کردینے والی گولیاں برسائیں، فوٹو : ویڈیو گریب

JERUSALEM: سعودی عرب کے چڑیا گھر میں ایک شخص چیتے کے کے لیے بنائے گئے علاقے میں گر گیا جس پر خونخوار چیتے نے مذکورہ شخص کی گردن دبوچ کر اسے بے بس کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے چڑیا گھر میں سوڈانی شخص بھپرے ہوئے چیتے کے علاقے میں گر گیا جسے فوری طور پر چیتے نے گردن سے دبوچ لیا۔ سوڈانی شخص بالکل بے بس ہوگیا۔



خوش قسمتی سے چڑیا گھر کے ملازمین نے یہ واقعہ دیکھ لیا اور فوری طور پر چیتے کو بے ہوش کردینے والی گولی ماری، چیتا بے ہوش ہو گیا تو سوڈانی شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی جان بچالی گئی ہے۔

چیتے کا شکار بننے والے شخص کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آئے ہیں۔ چیتے کے سوڈانی شخص کو دبوچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے چڑیا گھر کے عملے کی مہارت اور احساس ذمہ داری کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں