کون شہید ہے کون نہیں اس بات کا سرٹیفیکیٹ الطاف حسین سے لینے کی ضروت نہیں منورحسن

بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والے انسانیت کے بھی دشمن ہیں، امیرجماعت اسلامی منور حسن


ویب ڈیسک November 04, 2013
بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والے انسانیت کے بھی دشمن ہیں، امیرجماعت اسلامی منور حسن. فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ کون شہید ہے کون نہیں اس بات کا سرٹیفیکیٹ الطاف حسین سے لینے کی ضروت نہیں ہے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والے انسانیت کے بھی دشمن ہیں، کون شہید ہے کون نہیں یہ سرٹیفکیٹ الطاف حسین سے لینے کی ضرورت نہیں۔ نیٹو سپلائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر حکومت کے اندر بھی اختلاف رائےموجود ہے، افراتفری اور انتشار سے بچنے کےلیےحکومت خود ہی نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کردے۔

قبل ازیں منور حسن کی جانب سے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کو شہادت قرار دینے پر الطاف حسین نے حکیم اللہ محسود کو ''شہید'' قراردینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینا حسینیت کے علم برداروں اور یزیدیت کے ماننے والوں کو ایک صف میں کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں