طالبان کراچی میں بڑی کارروائی کرنیوالے ہیں رحمن ملک

آئندہ دو ڈھائی ہفتے خطرناک ہیں، بڑے شہروں میں کارروائی کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں


Monitoring Desk September 03, 2012
آئندہ دو ڈھائی ہفتے خطرناک ہیں، بڑے شہروں میں کارروائی کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں. فوٹو: فائل

وزیر داخلہ رحمن ملک نے بتایا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے ملک کے تمام بڑے شہروں سمیت کراچی میں بڑی کارروائی کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں اور آئندہ دو سے ڈھائی ہفتے پاکستان کیلیے خطرناک ہیں۔

کراچی میں مقامی صحافی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کراچی طالبان کیلیے تفریحی مرکز ہے جہاں وہ چھٹیاں گذارنے آتے ہیں اور اس دوران وہ جو کچھ کرتے ہیں، اس کی تفصیلات سے میں بعد میں آگاہ کروں گا۔ اْنھوں نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی کی اطلاع پر اہم اجلاس طلب کروں گا، جبکہ ٹی ٹی پی نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاترپر قبضہ کرنے کا پروگرام بنارکھا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات میں اْن کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کی اطلاعات ہیں جس پر تمام سیکیورٹی اداروں کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں