بولی وڈ کی معروف اداکارائیں آئٹم سانگز میں چھا گئیں

آج بالی وڈ کی ہر دوسری اداکارہ آئٹم گرل بننے کے لئے تیار ہے۔

اداکاراوں کو آئٹم سانگز کے ذریعے سے پہلے سے زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی فلموں میں شروع سے ہی آئٹم نمبرز کا فیشن رہا ہے۔

بس فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے آئٹم سونگ فلم کی ہیروئن کے بجائے کوئی ایکسٹرا ایکٹریس پرفارم کرتی تھی لیکن آج کے دورکی سپر ہٹ ہیروئنز ہی آئٹم گرلز ہیں۔فلموں میں آئٹم سانگ اتنے مقبول ہوئے ہیں کہ بالی وڈ کی ہر دوسری اداکارہ آئٹم گرل بننے کے لئے تیار ہے اور یہاں بھی انہیں پہلے سے زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔

ایشوریا رائے
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ کی صف ِاول کی ہیروئن ایشوریہ رائے نے 2002میں ریلیز ہونے والی فلم 'شکتی۔دی پاور' میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک آئٹم نمبر کیا۔اس کا کمال یہ ہے کہ فلم تو فلاپ ہوگئی لیکن گانا ہٹ ہوگیا۔ایشوریہ کا دوسرا آئٹم سانگ 2005کی فلم 'بنٹی اور ببلی کا 'کجرارے' تھا جس میں ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور سسر امیتابھ بچن کے ساتھ دانس کرتی نظر آئیں۔ 'کجرارے' اْس سال کا سب سے بڑا چارٹ بسٹرسانگ ثابت ہوا۔

شلپا شیٹھی
فلم 'دوستانہ' کے گانے 'شٹ اپ اینڈ باؤنس' میں شلپا شیٹھی کی بولڈ پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ان کے اسٹائل کی بدولت ہی یہ شلپا کے کیرئیر کا سب سے'ہٹ سونگ' ثابت ہوا۔

دپیکا پڈکون
گلیمر س کوئن دپیکا پڈکون آئٹم نمبر کوئن بھی ثابت ہوئیں۔ 1971میں بنی 'ہرے راما ہرے کرشنا ' کے ہٹ گانے 'دم مارو دم' کے نام سے بنی فلم کے ٹائٹل سانگ کو دپیکا نے اپنی بے باک پرفارمنس سے یادگار بنا دیا۔

کترینہ کیف

باربی ڈول کترینہ کیف اوررہیتک روشن کی فلم 'اگنی پتھ' کے آئٹم نمبر 'چکنی چنبیلی' میں کترینہ کیف نے'دیسی لک' کا ایسا جادو جگایا کہ سب انہی کے دیوانے ہو گئے۔ 'اگنی پتھ' نے سو کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور کہنے والے کہتے ہیں کہ اس کامیاب بزنس میں' چکنی چنبیلی' کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔



کرینہ کپور
فلم 'دبنگ ٹو' کے آئٹم سانگ 'فیوی کول۔۔' میں کرینہ کی بولڈ اینڈ بیوٹی فل پرفارمنس نے راتوں رات اسے میوزک چارٹس میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا۔

پریانکا چوپڑہ
بالی وْوڈ کی بلّی پریانکا چوپڑہ نے سنجے لیلا بنسالی کی فلم 'رام لیلا' میں 'رام چلے لیلا' کو مختلف انداز میں کرکے سب سے داد پائی۔ سفید بلاؤز اور دھوتی میں ملبوس پریانکا کا کا یہ سونگ ا دھوم مچا گیا۔

ملائکہ اروڑہ
بالی وڈ کی یہ اداکارہ ''دل سے'' میں ''چل چھیاں چھیاں'' جیسا ہٹ آئٹم سانگ کرچکی تھیں مگر اپنے دیور سلمان خان کی فلم ''دبنگ'' میں ''منی بدنام ہوئی '' میں تو اس نے کمال کردیا ، اس کے بعد تو ہر دوسری فلم میں آئٹم سانگ لازم ملزوم بن گیا ۔ملائکہ اروڑا کو اگر موجودہ آئٹم سانگ گرل کہا جائے تو بے جانہ ہوگا ۔

مادھوری ڈکشٹ
ماضی کی معروف گلیمرس اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی سال رواں کی ابھی تک کی سپرہٹ فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' میں آئٹم سانگ ''گھاگرا'' کے ذریعے بالی وڈ کی موجودہ مقبول اداکاراؤں کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔
Load Next Story